عمران خان کی این اے 45 میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی،الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

213
violation

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں عمران کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا، جبکہ چیف الیکشن کمیشنرنے ریمارکس دئیے کسی کو بھی الیکشن کمیشن کی توہین کی اجازت نہیں۔

چیف الیکشن کمشنرز کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس پرسماعت کی، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کرم الیکشن میں سرکاری گاڑیاں استعمال کی گئیں، عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کرچکے ہیں، ہماری گزارش ہے اقبال وزیر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی ہے، ان کی ٹویٹس سے الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو اس کا اثر امیدوار پر پڑتا ہے، اس کو اندازہ نہیں ہوگا اس نے کہا تھا وزارت قربان کرنے کیلئے تیارہیں نوٹسز تو پنجاب میں بھی ہوئے ہیں، کسی کو بھی الیکشن کمیشن کی توہین کی اجازت نہیں یہ تو نہیں ہے کہ دوسروں کو بددیانت کہیں یہ نامنظور ہے، ٹویٹ میں موجود الفاظ کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔