عمران خان نے ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کیلئےاجازت مانگ لی

255
parade ground

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کی اجازت مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے مارچ کے اختتام پر جلسے اور دھرنے کے حوالے سے نئی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چھبیس نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے اور عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ 

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ کارکنوں کو ہراساں نہ کرے۔