پروین رحمٰن قتل کیس میں سزائیں کالعدم، ملزمان کو رہا کر نے کا حکم

307

کراچی:پروین رحمٰن قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی جانب سے سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں کالعدم قراردے دیں۔

عدالت نے قراردیا ہے کہ اگر ملزمان کسی دوسرے کیس میں مطوب نہیں توانہیں رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن کو 2013 میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین کو گرفتار کیا تھا جنہیں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2021 میں دو، دومرتبہ عمر قید کی سزاسنائی تھی۔

ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدلت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی سزاکالعدم قراردیتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا ہے اورجیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے خلاف کوئی اورمقدمہ نہیں ہے توانہیں رہا کردیا جائے۔