سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کم ہوکر ایک لاکھ 58 ہزار روپے ہو گئی

412
Gold price

کراچی: سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 1761 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 342روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 58 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 135460روپے کی سطح پر آگئی۔