بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کی سازش پر عمل پیرا ہے،  علماء مشائخ

299
بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کی سازش پر عمل پیرا ہے،  علماء مشائخ

کراچی: ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے ملک بھر میں دنیابھر میں مقیم کشمیریوں کے ساتھ 06 نومبر کو ان شہدا کی یاد میں یوم شہدا جموں کے طور پر منایا گیا۔

اس سلسلے میں کشمیری مسلما نوں سے اظہار یکجہتی کشمیر کیلئے منعقدہ اجتماع سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے یو ایم ایف پی کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے 6نومبر1947 کے شہداء جموںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کی سازش پر عمل پیرا ہے،  تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سامراج جتنا بھی چالاک اور طاقتور ہو وہ کسی دوسری قوم پر بزور طاقت زیادہ دیر قابض نہیں رہ سکتا۔

پوری دنیا میں ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جائے،کشمیری عوام ہر قیمت پر شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور انتہا پسندہندئووں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں لاکھوں کشمیری مسلمانوںکو اس وقت شہید کردیاتھا ۔

جب وہ پاکستان ہجرت کررہے تھے۔دنیابھر میں مقیم کشمیری 06 نومبر کو ان شہدا کی یاد میں یوم شہدا جموں کے طور پر مناتی ہے،انہوں نے کہا کہ 6 نومبر 1947 کو جموں میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔

کشمیری عوام اپنی ریاست، مسلم تشخص اور قومی بقاء کیلئے بھارتی قابضین کیخلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں، ہندوستان نومبر1947سے لے کر آج مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے 5لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے اور شہادتوں یہ سلسلہ قابض فوج نے جاری رکھاہواہے ہندوستان کے جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

 علماء مشائخ نے کہا کہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں  جموں شہر، دیگر قصبوں اور گاوں میں مسلح ہندو دہشت گردوں نے قتل و غارت گری اور دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہجرت کررہے اور گھروں میں محصور نہتے مسلمانوں پر حملے کیئے گئے۔

جس میں دسیوں ہزار مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔ زندہ بچ جانے والی بہت سی مسلم خواتین کو اغواء کر لیا گیا۔ ہندو انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں بھارتیہ جنتاپارٹی، راشٹریہ سیوک سنگھ، بجرنگ دل کے سفاک کارندے جس دہشتگردی کے مرتکب ہوئے اس پر عالمی اداروں کی خاموشی اور کوتاہ اندیشی لمحہ فکریہ ہے۔