اسلام آباد میں  مزید 47افراد میں ڈینگی وائرس تشخیص 

321
اسلام آباد میں  مزید 47افراد میں ڈینگی وائرس تشخیص 

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47افراد میں ڈینگی وائرس تشخیص ہوئی ہے ۔

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ گھنٹوں میں مزید 47 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی،اسلام آباد میں ڈینگی سے جانبحق افراد کی تعداد 11 ہے ۔

ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 26 ہوگئی ،دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 31 کیسز سامنے آئے ۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 911 ہوگئی، شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 16 کیسز سامنے آئے ۔

ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 115 ہوگئی،پمزہسپتال میں ڈینگی کے 16 مریض داخل ہیں ،سی ڈی اے ہسپتال میں بھی ڈینگی کا ایک مریض داخل ہے،فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 3 مریض داخل ہیں ۔

ڈی ایچ او کے مطابق شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔