سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

283

ریاض:تیل برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک سعودی عرب ایشیائی ممالک کیلئے خام تیل کی قیمت میں کمی کرسکتا ہے۔

اس حوالے سے تجارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ممکن ہے کہ چین میں کورونا وائرس کی سخت ترین پابندیوں کے باعث تیل کی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے، تیل کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو اگلے ماہ دسمبر میں اپنے عرب لائٹ کروڈ کی آفیشل سیلنگ پرائس (او ایس پی) میں تقریبا 30 سے 40 سینٹ فی بیرل تک کمی کرسکتی ہے۔

سعودی آرامکو اپنے خام تیل کی قیمتوں کا تعین صارفین کی سفارشات کی بنیاد اور گزشتہ مہینے کے دوران تیل کی قیمت میں ہونے والی تبدیلی کا حساب لگانے کے بعد پیداوار اور مصنوعات کی قیمتوں کی بنیاد پر کرتی ہے۔