سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

372
Earthquake

دادو: صوبہ سندھ کے کئی شہر شدید زلزلے سے لرز گئے۔ خوف وہراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کو ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو صوبہ سندھ کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیہون، بھان سید آباد، دادو اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے۔ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 4 بتائی گئی ہے، جبکہ زلزلے کی گہرائی، مرکز اور کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تفصیلات فراہم کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔