ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پہلے سیمی فائنل میں  ایف ایف پبلک اسکول نے فتح حاصل کرلی

260

کراچی( رپورٹ: مقصود احمد) سندہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل و نو جوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پہلے سیمی فائنل میں  ایف ایف پبلک اسکول نے چلڈرن ایجوکیشن سینٹر کو 8 وکٹوں سے اور کامران پبلک اسکول نے جی بی ایس ایس ممتاز کو دس وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں اپنی نشست کنفرم کرلی۔

 حفصہ گراونڈ پر کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں چلڈرن ایجوکیشن سینٹر کی ٹیم صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہ زیب 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ نقاب شفیق نے تباہ کن بولنگ کی اور صرف 7 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ازاہان ارشد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایف ایف پبلک اسکول نے ہدف دو وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔ عبداللہ جاوید نے 32. عباد نے 24 رنز بناے۔ نقاب شفیق مین أف دی میچ قرار پاے۔ دوسرے سیمی فائنل میں جی بی ایس ایس ممتاز اسکول کی ٹیم 115,رنز بناکر أوٹ ہوگئی۔ سعد خان نے 51 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

جواد احمد اور سعد سخاوت نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کامران پبلک اسکول نے مقررہ ٹارگیٹ بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ ایم زنیر علی نے سات چوکوں کی مدد سے 55 رنز اور شاہ ویز یاسر نے 54 رنز میں چھ چوکے لگاے۔ دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے۔