سعودی عرب میں ”ریاض سیزن“ کاشاندار افتتاح، ہزاروں افراد شریک

832
Riyadh Season

ریاض: سعودی عرب میں ہلا گلا اور موج مستی کے ساتھ سالانہ ریاض سیزن کا آغاز ہو گیا۔ لائٹ جیکشن سے سعودی فراماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اور ولءعہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی تصویریں بنائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں سالانہ میلے ریاض سیزن 2022 کا شان دار آغاز ہو گیا ہے، افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،سیزن کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز شاندار سرکس سے ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ کرتب بازوں نے حصہ لیا، اور 3 ہزار ڈرونز نے مل کر تقریب کو رنگ و نور سے بھر دیا،رواں سیزن میں 15 زون کی نمائش کی گئی، جو تین ماہ تک جاری رہے گا، اور اس دوران ہزاروں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں معروف برطانوی سنگر عینی ماریہ نے پرفارم کر کے چار چاند لگا دیے، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جب کہ ڈرون کی مدد سے بنائے گئے لائٹ جیکشن سے سعودی فراماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اور ولءعہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی تصویریں بنائی گئیں،سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ثقافتی سرگرمیوں میں ایک لاکھ افراد کی شرکت کی امید ہے۔