ڈاکٹر عافیہ صدیقی خیریت سے ہیں، پاکستانی قونصل جنرل

180

کراچی: امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی زندہ اور خیریت سے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی خیریت سے آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ جمعے کوڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کرجانے کی افواہیں گردش کرنے کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت کے بعد پاکستانی قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔

امریکی فوجی پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 86 سال کی سزا بھگتنے والی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی فیڈرل میڈیکل سینٹر، کارسویل، فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک ٹیلیفونک رابطے کا سلسلہ منقطع ہے۔