بل گیٹس کی برج گیم کے چیمپئن 13 سالہ بھارتی لڑکے کو مبارکباد

397

نئی دہلی:مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے برج گیم (ٹیم کی صورت میں کھیلا جانے والا کارڈ گیم)کے چیمپئن 13 سالہ بھارتی لڑکے کو مبارکباد دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اگست میں اٹلی میں ہونے والی انڈر16عالمی چیمپئن شپ میں انشل بھٹ نے تین میڈلز جیتے تھے جس میں سے ایک ان کو مجموعی کارکردگی پر دیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس جن کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ کارڈ گیم پسند کرتے ہیں، انہوں نے 13 سالہ بھارتی لڑکے کو مبارکباد دی ہے۔

بل گیٹس نے ٹوئٹر پر تقریبا دیڑھ ماہ بعد پیغام میں لکھا کہ نئے نوجوان چیمپئن کے بارے میں جان کرمزہ آیا۔