7 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت، امریکہ کا اسرائیل سے تحقیقات کا مطالبہ

392

مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج  کے سرچ آپریشن میں شہید ہونے والے 7 سالہ فلسطینی بچے کو اہل خانہ نے سپرد خاک کردیا جبکہ امریکا نے واقعے کی مکمل اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

راملہ:فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت جالا کے مقام پر ایک 7 سالہ بچے کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے شہید ریان کے واقعے پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچے ریان کی شہادت کا واقعہ ناقابل معافی جرم ہے۔ اس واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور بچے کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ “دبا کی کمی سنگین تحقیقات کا باعث نہیں بنے گی۔ اسرائیل پر سخت دبائو کی پالیسی ہے جرائم کی تحقیقات کا راستہ ہموار کرسکتی ہے۔

اسرائیلی فوج آئے روز نہتے فلسطینیوں کو شہید کررہی ہے اور عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کرسات سالہ بچے کو شہید کردیا تھا۔