جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ؛ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کمیشن کے ارکان نامزد کردیے

576

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی نے جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بننے والے کمیشن کے ارکان نامزد کردیے۔

سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائم مقام اسپیکر نے سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس و دیگر میڈیا پریکٹشنرز ایکٹ 2021 (سندھ ایکٹ نمبر XXآف 2021) کے تحت بننے والے کمیشن  کے لیے اراکین سندھ اسمبلی شازیہ عمر اور سیدہ ماروی فصیح کو سیکشن(g)(iii)(2)8 کے تحت کمیشن کا رکن نامزد کر دیا ہے۔