کے الیکٹرک مافیا کیخلاف جماعت اسلامی کی  ریفرنڈم مہم جاری

382

نارتھ کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے بہت بڑے پیمانے پر کے الیکٹرک کے ناجائز بلوں  کے خلاف عوامی ریفرنڈم کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنی رائے دی۔

اس موقع پر ناظم جماعت اسلامی نارتھ کراچی علی ارشد کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کا کوئی شخص بجلی کی عدم فراہمی سے پریشان ہے تو جماعت اسلامی کی قیادت بھی اسی طرح پریشان ہوتی ہے جس طرح ایک عام آدمی پریشان ہوتا ہے ۔

مزے کی بات یہ ہے کہ کراچی کے اندر جتنا بھی جبر کا ماحول قائم کیا گیا جو بین الاقوامی جبر کرنے والے لوگ ہیں ان کو کراچی میں رشوت لے کر رسائی دی گئی جس میں کے الیکٹرک سر فہرست ہے پاکستان کا نمبر ون بھگوڑا پرویز مشرف جس نے پاکستان کے اداروں کو ایک ایک کر کے بیچا اس ہی نے KESC کو بھی غیر ملکی ایجنٹ ابراج گروپ عارف نقوی کو بھیج دیا لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کراچی کی مینڈیٹ رکھنے والی ایم کیو ایم بھی پرویز مشرف کی سہولت کار بنی رہی صرف جماعت اسلامی ہیں جو اس کی مخالفت کر رہی تھی ۔

آج جماعت اسلامی پھر کے الیکٹرک فیول ایڈجسٹمنٹ اور Kmc چارجز جو جبراً بدمعاشی اور غنڈہ گردی ہے۔ جماعت اسلامی اس کی سخت مخالفت کرتی ہے اور اس عوامی ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے لی جا رہی ہے کہ کے الیکٹرک کے بل بھرے جائیں یا نہیں۔۔۔

اگر عوام کی رائے یہ ہو تی ہے کے  اب یہ ناجائز بل اور ٹیکس ہم نہیں بھر سکتے تو پورے کراچی میں کے الیکٹرک کے ناجائز بل کوئی نہیں بھرے گا اور اگر انہوں نے کسی کے گھر کی بجلی کاٹنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ہر شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور پھر کے الیکٹرک کو اس کے سنگین نتائج کی سامنا کرنا پڑے گا۔

جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی نارتھ کراچی عظیم انور نے کہا کے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کے جب سے KESC کو ابراج گروپ عارف نقوی کو بیچا گیا تھا۔ تب سے یہ ادارہ کراچی کے لوگوں کا استحصال کر رہا ہے حیرت کی بات تو یہ ہے کہ کراچی میں کوئی پارٹی اس ادارے کے خلاف بات کرنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ ابراج گروپ ملک ریاض کی طرح ان تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کرتا ہے اس وجہ سے کوئی ان کے خلاف بات کرنے کو تیار نہیں۔

اس لیے جماعت اسلامی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کے الیکٹرک کا فورنسک اڈیٹ ہونا چاہیے اور ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے بلوں میں جو KMC ٹیکس لگایا گیا ہے اس کو فورا واپس لیا جائے اور اگر اس  کو واپس نہیں لیا جاتا تو جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم ہر وقت عوام کے درمیان موجود ہیں۔ شہرِ کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کے الیکٹرک ابراج گروپ اور ان کی سپوٹر تمام حکومتی جماعتوں کو ان کے آخری انجام تک پہنچائیں گے۔