ہماری حکومت سیلاب متاثرین کی ہر طریقے سے مدد کرے گی، وزیراعلی سندھ

485
aware of its people

  کراچی :وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سیلاب متاثرین کی ہر طریقے سے مدد کرے گی۔ 

وزیراعلی مراد علی شاہ نے آئڈا ریو کالج کی این ای ڈی کے تعاون سے ڈیف کے اعلی تعلیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے کافی مصرفیات ہیں، سیلاب میں جگہ جگہ جارہا ہوں، ان لوگوں کو حالات کیسے بیان کروں۔

 انہوں نے کہا کہ یہاں ان خصوصی بچوں کی مسکراہٹ دیکھ کر واپس ان علاقوں میں ایک طاقت سے جاں گا، میں کئی بار خصوصی بچوں کے انسٹیٹیوٹ میں جا چکا ہوں، ان بچوں کو پڑھانا بھی بہت اہم ہے۔

 وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شناختی کارڈ کے سرٹیفکیٹ بناتا ہے، جو بھی ایسے انسٹیٹیوٹ ہیں ان کی لسٹ دیں، وہاں ٹیم کو اسپیشل کے طور پر بھیجیں گے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے سرٹیفکیٹ کا ایشو حل کرائیں گے، ہم خصوصی بچوں کے حوالے سے قانون منظور کیا تھا، ابھی پورے طریقے سے اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ فزیکل کراچی میں بنایا ہے، ہم آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، آپ اپنے ادارے اور دیگر اضلاع میں بھی بنائیں، گورنمنٹ آپ کو سپورٹ کرے گی۔

 وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس لوگ نہیں ہیں جو آج ادھر نظر آرہے ہیں، حکومت سندھ دروازے بند نہیں کرتی ہے، میں ایک ایریا میں گیا تو ایک ماں نے کہا کہ نوکری دیں، کئی لوگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور امداد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ 

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ہر طریقے سے مدد کرے گی، ہم اس ڈیپارٹمنٹ کے پیسے نہیں کاٹیں گے، جہاں بھی دروازے بند ہوں گے میں کھلوانے کے تیار رہوں گا۔