بھارت کی ریاست  اتر پردیش میں شدید بارشوں او ر سیلاب سے 12 افراد ہلاک 

337

بھارت کی ریاست  اتر پردیشمیں  جمعہ کوشدید بارشوں او ر سیلاب نے تبائی مچا دی ، گھروں کی دیواریں گرنے سے  کم سے کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہے، ، سینکڑوں گھر زیر آب  بجلی کا نظام درم بھر م  ہو کر رہ گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے بتایا کہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھن میں اسکول  بند کر دے گئے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ملی میٹر ((1.4 انچ طوفانی بارش ریکارڈ کی ہے۔

ریاستی دارالحکومت کے حضرت گنج علاقے میں جمعہ کی علی الصبح پولی تھیلین سے بنے گھر  میں مزدور سو رہے تھے کہ ایک مٹی کی دیوار ان پر گر گئی جس کے نتیجہ میں نو مزدور موقع پر ہلاک ہو گے اور تین زخمی ہو گئے  جن کو اسپتال منقتل  کیا گیا ہے۔

پاٹھک نے مزید بتایا ہے کہ لکھن سے 40 کلومیٹر  جنوب مغرب میں واقع قصبہ انا میں، طوفانی بارشوں کے باعث مکان گرنے سے مزید تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔