کراچی میں ڈینگی کے مزید 113 کیسز رپورٹ

235

کراچی میں ڈینگی کے مزید 113 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں ہوشربا اضافہ سامنے آنے لگا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 118کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 113 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع شرقی ہے ، وہاں67 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع وسطی 25 ،ضلع جنوبی 11 ، ضلع کورنگی 6، ضلع ملیر 2، اور ضلع غربی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 843کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال سندھ بھر میں3 ہزار 3428 کیسز رپورٹ وچکے ہیں۔