عدالت میں وضاحت کا موقع نہیں دیا گیا، عمران خان

204
more dangerous

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میں جج صاحبان کے سامنے ذاتی طور پر کچھ باتوں کی وضاحت کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے سنا نہیں گیا، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں ملک کس طرف جا رہا ہے۔

عمران خان نے توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے اختتام کے بعد کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جج صاحبان کے سامنے ذاتی طور پر کچھ باتوں کی وضاحت کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے سنا نہیں گیا، حکومت جو مرضی کرلے الیکشن کے بغیر حالات صحیح نہیں ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہر بات کا تناظر ہوتا ہے کس تناظر میں بات کی گئی، جب آج عدالت نے مجھے وضاحت کا موقع نہیں دیا، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں ملک کس طرف جا رہا ہے، حکومت جو مرضی کرلے الیکشن کے بغیر حالات صحیح نہیں ہوں گے۔

قبل ازیں عمران خان نے کمرہ عدالت میں اپنی جگہ پر کھڑا ہو کر عدالت میں بولنے کی اجازت مانگی عدالت نے کہا کہ ہم نے وکلاءکو سن لیا ہے، عدالت کے پوچھے گئے سوالات پر اپنا موقف ملنا ہے۔