جامعہ وفاقی اُردو: انتظامیہ تدریسی عمل کی بحالی کیلیے اساتذہ کے مطالبات قبول کرے، اسلامی جمعیت طلبہ

337

کراچی: جامعہ وفاقی اردو عبدالحق کیمپس میں انجمن اساتذہ کے بائیکاٹ کے سبب 2 روز سے تدریسی عمل معطل ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ (جامعہ اردو عبدالحق کیمپس) نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے قریب آتے ہی انتظامیہ کی جانب سے ایسی غفلت قبول نہیں کی جائے گی، جس سے طلبہ و طالبات کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اپیل کرتی ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اساتذہ کے مطالبات پورے کرے تاکہ تدریسی عمل پھر سے شروع ہوسکے۔