ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے،آرمی چیف

448

 راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ہماری آزادی اور امن ان شہداء کی قربانیوں کی مرحون منت ہے جنہوں نے پرچم کی سربلندی کے لئے لازوال قربانیاں پیش کیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے یوم دفاع وشہداء کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کیا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ6 ستمبر کا دن پاکستان کی مسلح افواج کے غیر مترلزل عزم کا عکاس ہے۔عوام کی حمایت کے ساتھ تما م مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے۔قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارے ہیروز اور جر ات کے نشان ہیں۔