قوم آزامائش کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرے، حقوقِ انسانیت

387
human rights

کراچی : بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی داد رسی کےلئے فلاحی تنظیم حقوق انسانیت کی امدادی سرگرمیاں جاری جبکہ قوم سے  بھی سیلاب متاثرین کی امداد بڑھ چڑھ کرنے کی اپیل کی ہے۔

حقوق انسانیت ویلفیئرکے چیئرمین قاضی محمدابراہیم نے کہا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے بعد انتہائی دردناک صورتحال ہے۔ ہرصوبہ بری طرح متاثر ہے۔ کے پی کے، بلوچستان، پنجاب، سندھ  میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔انسان، مویشی سب پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔ لوگوں کے گھر پانی میں ڈوب گئےہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت حقوق انسانیت ویلفیئر ہر متاثرہ ضلع میں اپنی امدادی سرگرمیا ں جاری رکھے ہوئے ہے، پوری پاکستانی قوم کواس آزامائش کے وقت سیاسی مفادات و تقسیم سے بالاتر ہوکر من حیث القوم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس صورتحال کے پیش نظر انہوں نے مخیر حضرات سے آگے بڑھ کر امداد کرنے کی اپیل بھی کی۔