کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی

442

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیئےہیں،کراچی سمیت اندرون سندھ کے بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو پولنگ ہونا تھی۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں مون سون کی معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع اب بھی متاثر ہیں۔ سندھ حکومت نے کراچی کی کی 2 یوسیز گڈاپ اور کھنڈ جھنگ کے علاوہ صوبے کے متعدد اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔

تاہم اندرون سندھ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حیدرآباد سمیت 9 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے۔