این اے 245 ضمنی انتخاب،پولنگ سٹیشن نمبر 129 پرمیڈیا کو کوریج سے روکا گیا

464

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کے ضمنی انتخاب میں سب انسپکٹر نذیر احمد نے پولنگ سٹیشن نمبر 129خداداد کالونی میں میڈیا کو کوریج سے روک دیا ہے۔

سب انسپکٹر نذیر احمد کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہمارے پاس میڈیا کو کوریج کی اجازت دینے کا کوئی لیٹر نہیں ہے۔سب انسپکٹر نے الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ ماننے سے بھی انکار کر دیاہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ڈی آر او علی اصغر سیال نے کہا ہے کہ این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں میڈیا کو پولنگ سٹیشن پر کوریج کی اجازت ہے۔یہ بات ڈی آر او علی اصغر سیال نے پولنگ اسٹیشن نمبر 23اور 25پی ای سی ایچ ایس بلاک 3کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنز پر الیکشن کمیشن کا عملہ بروقت موجود تھا، جہاں پولنگ ایجنٹس نہیں پہنچے وہاں سکیورٹی انچارج کے سامنے باکس سِیل کئے جاتے ہیں۔