سندھ ہائیکورٹ: لوڈ شیڈنگ اورکنڈوں کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

531

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کنڈوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کنڈوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ اور بجلی چوری اور کنڈوں کے خلاف کارروائی کی بھی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

عدالت نے کے الیکٹرک سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کی۔وکیل کے الیکٹرک نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا کی جانب سے جواب سات جولائی 2022 کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دیا گیا ہے۔

 کنڈوں اوربجلی چوری سے متعلق مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کردی ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نیپرا کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق خطوط لکھے ہیں،نیپرا نے کے الیکٹرک کو درخواست گزار کے علاقے گلشن اقبال میں غیر قانونی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی تھی۔درخواست سیدہ ماریہ رضا کی جانب سے دائر کی گئی۔