گولڈ میڈل جیتنے پر صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف اور سیاسی رہنمائوں کی ارشد ندیم کو مبارکباد

280

اسلام آباد: کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی نامور شخصیات کی جانب سے مبار کباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنیاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ قوم کا فخر ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ‘ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے’۔وزیر اعظم نے کہا ‘ارشد، آپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد ۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی ،پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی گئی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جویلین تھرو، نیزہ باز ارشد ندیم کو زخمی ہونے کے باوجود 90.18 میٹر کی تھرو پھینکنے، کا

من ویلتھ گیمز میں نیا ریکارڈ بنانے اور پاکستان کے لیے گولڈ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی نیزہ بازی کے مقابلے میں شاندار کاکردگی پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش ارشد ندیم،آپ نے ہمیں قابل فخر بنا دیا،شاباش چیمپئن۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ ایتھلیٹکس میں کئی دہائیوں بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں۔