بھارت ملائیشیا کو جیٹ طیارے فروخت کرے گا

301
بھارت ملائیشیا کو جیٹ طیارے فروخت کرے گا

نئی دہلی: بھارت نے ہلکے جنگی طیارے جنہیں لائیٹ کمبیٹ ائیر کرافٹ کہا جاتا ہے ملائیشیا کو فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔ مقامی زبان میں اس طیارے کا نام تیجاس ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بھارتی وزارت دفاع نے بتائی ، وزارت دفاع نے بتایاکہ ملائیشیا کے علاوہ ارجنٹینا ، آسٹریلیا ، مصر، امریکہ، فلپائن اور انڈونیشیا بھی اس ڈیل کے خواہش مند تھے کہ یہ طیارے انہیں فروخت کر دیے جائیں۔

بتایا گیا کہ یہ سنگل انجن جیٹ طیارے ہیں۔بھارتی حکومت نے گذشتہ سال چھ ارب ڈالر کا ایک ٹھیکہ سرکاری ایرو ناٹکس لمیٹڈ کو دیا تھا کہ وہ تیجاس جیٹ طیارے بنائے، جن کی فراہمی 2023 کے شروع میں ہو جائے۔

یہ کمپنی 1983 سے منظور شدہ ہے۔وزیر اعظم نریندرا مودی کی حکومت غیر ملکی اسلحہ اور جنگی آلات پر انحصار کم کرنے کی کوشش میں ہے۔

اس سے قبل بھارتی سفارت کار کی طرف سے بھی ان بھارتی جیٹ طیاروں کی برآمد کی کوشش کی جا چکی ہے۔ اس طیارے کوکئی چیلنج رہے ہیں۔

خود بھارتی بحریہ نے اس لیے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ یہ وزن میں بہت بھاری ہے۔وزارت دفاع کی طرف سے پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ایروناٹکس کمپنی نے پچھلے سال اکتوبر میں رائل ملائیشیا ائیر فورس کو جواب دیا تھا کہ 18 جیٹ ڈبل سیٹر طیاروں کی فروخت کے لیے اسے پیش کش کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت سٹیلتھ طیارے بھی بنانے کی کوشش میں ہے تاہم وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کے سامنے ٹائم لانن یا ڈیڈ لائن سامنے بیان کرنے سے گریز کیا۔