ملک کو لوٹنے والوں سے چھٹکارا دلانا ہماری جدوجہد کا محور ہے، ذکر اللہ مجاہد

374
medical

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں اپنے نام اور نشان کے ساتھ جدوجہد کرے گی۔ ملک و قوم کو لوٹنے والوں سے چھٹکارا دلانا ہماری جدوجہد کا محور ہے۔

میاں ذکراللہ مجاہد نے کہاکہ غلبہ دین کیلئے حق کا ساتھ دینا اور باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی حسینیت ہے۔ حضرت امام حسین اوران کے رفقا نے دین ِ حق کی سربلندی کیلئے جو عظیم قربانیاں دیں  وہ پوری امت کیلئے روشن مثال ہیں اوریہ مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک کے حوالیسے جماعت اسلامی کا بیانیہ سچ ثابت ہوا۔  تینوں بڑی پارٹیوں نے قرآن و سنت کے  نظا م کے نفاذ کی بجائے، لوٹ مار، کرپشن اور مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا  اور ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپۖ کی سیر ت ۖ اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔پوری انسانیت کی فلاح یقینا آپ ۖکی سنت طیبہ کی پیروی میں ہے۔  صادق،امین اور جمہوریت کا راگ الاپنے  والوں کا چہرے بھی پوری قوم کے سامنے کھل کر آگیا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹیاں جنہوں نے ملک کو بدترین حالات سے دوچار کیا ہے قوم کو ان بازی گروں سے جان چھڑا کر امانت دیانت اور صلاحیت والی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔

امیر لاہور نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کے ارکان و کارکنان اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے حسینی کردار ادا کریں۔