عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جانا چاہیے، حافظ حمد اللہ

263

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ امپورٹڈ کہنے والے نیازی اور پی ٹی آئی ہی امپورٹڈ فنڈڈ نکلے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے۔دوسروں سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے کو آج خود پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جانا چاہیے.

ان خیالات کااظہار حافظ حمد اللہ نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 حافظ حمد اللہ نے کہا کہ امریکی، بھارتی اور اسرائیلی فنڈ پر پلنے والی پارٹی اورعمران نیازی قوم کو آزادی کادرس دیتا رہا۔امریکی سازش کارونا رونیوالا خود فارن فنڈڈ کیساتھ فارن ایجنٹ ثابت ہوا۔عمران نیازی قوم کو بتائو تم امریکی ،بھارتی اور اسرائیلی پیسوں سے پاکستان ریاست مدینہ کے نام پر بیچ رہے تھے