خیبر پختونخوا حکومت کا کمرشل کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ، بل بھی منظور

441

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا کمرشل کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ، صوبائی اسمبلی نے تجارتی تنازعات بل 2022 کی منظور دیدی۔

ذرائع کے مطابق بل کے تحت تجارتی تنازعات کے کیسز کا ایک یا دو پیشی میں حل نکالا جائے گا۔ تجارتی کورٹ کے قیام کا مقصد، سول کورٹ پر کیسز کا بوجھ کم کرنا ہے۔

بل کے مطابق تاجروں میں 3 لاکھ یا اس سے زیادہ کا تنازع اب تجارتی عدالت حل کرے گی۔ تجارتی تنازعات کے کیسز کا ایک یا دو پیشی میں حل نکالا جائے گا۔

بل کے تحت تمام جاری تجارتی یا مالی تنازعات فوری طور پر کمرشل کورٹ منتقل کیے جائیں گے جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل چیئرمین اور ایک قانونی ماہر کے ساتھ 5 ارکان پرمشتمل ہو گا۔