ملک کے آئین وقانون کی خلاف ورزی کے فیصلے بھی جلد آنے چاہیے، خورشید شاہ  

290

اسلام آباد :وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ    ملک میں اہم فیصلہ ہوا ، اس   پر آئین وقانون کے مطابق عملدرآمد کیا جانا چاہیے ، ملک کے آئین وقانون کی خلاف ورزی کے فیصلے بھی جلد آنے چاہیے ۔

منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا  بدقسمتی یہ کوشش کی گئی کہ اپنا سمجھ کر اپنا چیئرمین لائیں اور اس سے نجات دلائے ۔ الیکشن کمیشن کو تمام الزامات اور دباؤ کے باوجود مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنے تجربے کی بنیاد پر عمران خان کو سیاسی کارکن کے طور پر جانتا ہوں ،عمران خان نے میری قیادت میں پارلیمنٹ میں کام کیا ۔

 عمران خان کو پہلے سے معلوم ہوجاتاہے کہ میرے خلاف کیاہونے والا ہے ، عمران خان سوچ سمجھ کر اقدام اٹھاتا ہے ، اگر کوئی فیصلہ آتا ہے تو پہلے ہی محتاط ہوجاتا ہے ،اور س سے خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے ،لاہور میں انتخابات کے دوران عمران خان نے خوف کی وجہ سے الزامات لگانے شروع کردیئے ، الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی جانب سے اپائنٹ نہیں کئے گئے ،جبکہ وہ ان کی جانب سے کئے گئے ، مصدق ملک نے اس مقدمے پر تفصیل سے بات کی ہے ، گزشتہ دور میں معیشت بری طرح متاثر ہوئی ۔ ہمیں عوام کے سامنے جھوٹ نہیں سچ بولنا ہوگا ۔ آج قوم کو پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا ۔

 اس موقع پر مشیر امور گلگت بلتستان وکشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آٹھ سال پہلے ہی پتہ تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا کیا فیصلہ آئے گا ۔ اس لئے پی ٹی آئی آٹھ سال سے راہ فرار اختیار کررہی تھی ۔ قوم نے دیکھا کہ عمران خان کل ہی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا ۔

 الیکشن کمیشن کافیصلہ خوش آئند ہے ،اس کا احترام کرنا چاہیے ،الیکشن کمیشن نے عمران خان نے بیان حلفی کو جھوٹا قرار دے دیا ۔ عمران خان صادق وامین نہیں بلکہ بہروپیہ ہے ، عمران خان نے صادق وامین کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کو بے وقوف بنائے رکھا ۔ آج فاشسٹ کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ۔ عمران خان فارن فنڈنگ کرکے پیسہ اپنی پارٹی پر لگاتا ہے ، اکبر ایس بابر نے کہا کہ انہوں نے کئی بارعمران خان کو فنڈنگ کے بارے میں بتایا ۔ عمران خان نے 15ممالک میں 351کمپنیاں قائم کیں ۔ عمران خان نے غیر ملکی شہریوں اور غیرملکی کمپنیوں سے فنڈنگ حاصل کی ۔ ملک کا قانون بیرونی فنڈنگ کو حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو سوچنا ہوگا  کہ فاشسٹ شخص سے نجات دلائی جائے ، ہمیں عوام میں یقین کو بحال کرنا ہے ۔