کے پی ایل سیزن 2 کا میلہ 13 اگست سے سجے گا‘ فائنل 26 اگست کو کھیلا جائیگا

348

مظفرآباد : کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا شیڈول جاری کر دیا گیا 13 اگست سے مظفرآباد کرکٹ سٹیدیم میں کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ سجے گا 26 اگست کو فائنل ہوگا ٹورنامنٹ میں 25 میچز کھیلے جائیں گے

افتتاحی میچ کے پی ایل سیزن 1 کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس اور رواں سال سیزن 2 میں نئی شامل ہونیوالی ٹیم جموں جانباز کے مابین کھیلا جائے گا کے پی ایل سیزن 2 میں ایک ٹیم کے اضافے کیساتھ 7 ٹیمیں حصہ لیں گی دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے

تفصیلات کے مطابق انتہائی مختصر عرصے میں دنیائے کرکٹ کی معروف ترین لیگز میں شمار ہونیوالی کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے 13 اگست کو شروع ہونیوالی کرکٹ لیگ مظفرآباد اسٹیڈیم میں 26 اگست تک جاری رہے گی رواں سال سیزن 2 میں مظفرآباد ٹائیگرز، راولاکوٹ ہاکس، باغ سٹالینز، اوورسیز وارئیئرز، جموں جانباز، کوٹلی لائنز،میرپور رائلز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ مد مقابل ہوں گی

ان ٹیموں میں پاکستان کے مایہ ناز بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے کرکٹ لیگ کا کوالیفائر راونڈ 24 اگست سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 26 اگست کو کھیلا جائے گا شائقین کرکٹ کا ایک سال تک جاری رہنے والا انتظار بالآخر اپنے اختتام کو پہنچا ہے

کشمیر پریمیئر لیگ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد شائقین 13 اگست کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب انہیں مظفرآباد کے خوبصورت کرکٹ ا سٹیڈدیم میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔