اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری، انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس سے تجاوزکرگیا

278
index exceeded

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 304 پوائنٹس اضافے سے 40276 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 656 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،

تفصیلات کے مطابق100 انڈیکس کی جمعرات کو بلند ترین سطح 40628 رہی۔ بازار میں جمعرات کو 25 کروڑ شیئرز کے سودے 9.34 ارب روپے میں ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر6789 ارب روپے ہوگئی ہے۔