کے پی میں بھتہ خوری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، آئی جی خیبرپختونخوا 

337

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا  نے تسلیم کیا کہ کے پی میں بھتہ خوری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، جس کے توڑ کے لئے سی ٹی ڈی حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہے ، بھتہ خور صوبے میں افغان ، سعودی عرب اور یواے ای وغیرہ کی موبائل سم استعما ل کررہے ہیں جن کو پکڑے اور ٹریس کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی کے پی کے پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میں بچیوں کا مبینہ قاتل سہیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جس کی تحقیقات جاری ہے ، ملزم شہر کے اندر ہی زرعی کا کارروبار کرتا تھااور انتہائی چالاک اور مکار ملزم تھا ۔

 گل بہار پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس پر میںمتعلقہ پولیس افسران کو مبارکباد دیتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں پولیس کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے اس میں دہشتگرد اور ملزمان بھی شامل ہے ، گزشتہ رات کو جن پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ان میں دواہلکار شہید ہوگئے جبکہ اے ایس آئی زخمی ہوگیا ۔

پولیس ملزمان تک پہنچ گئی ہے جنہیں جلدہی میڈیا کے سامنے پیش کردیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان اس دعوے کی تصدیق کرسکتا ہوں نا تحقیق ،کہ وزیراعلیٰ سمیت بعض وزراء بھتہ دیتے ہیں لیکن حقیقت ہے کہ صوبے میں بھتہ خوری کا رواج زور پکڑرہا ہے ، جس کے تدارک کے لئے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔