لوگ یہ سمجھیں برسات میں پانی کہیں نہیں آئے گا ایسا ممکن نہیں، مراد علی شاہ

478

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ یہ سمجھیں برسات میں پانی کہیں نہیں آئے گا ایسا ممکن نہیں،سب سے زیادہ بارش 2020 میں ہوئی تھی، ریکارڈ ہے، اگست کے مہینے میں ہوئی ہیں ۔

کراچی میں بارشوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے بارشوں کے حوالے سے سب دیکھا کچھ بھی نیا نہیں ہے،22شاہراہیں ڈیوولوشن کے دور میں کمرشلائز کی گئیں،ہم نے کام شروع کیا تو مسائل کھڑے ہو گئے،کراچی کے مسائل میں ہم سب قصوروار ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں نے کہا میرے گھر کے سامنے ملٹی سٹوری بلڈنگ بن رہی ہے اسے روکیں،جب لوگوں نے اعتراض کیا، عدالتوں میں گئے،انفراسٹرکچر 2 منزلوں کا تھا ،بلڈنگز20 منزلہ بن گئیں، ہماری غلطی ہے،جہاں پر2منزلہ مکان تھے وہاں 20،20 منزلہ بلڈنگز بنائی گئیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتا ہوں،نقل مکانی کی وجہ سے کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی شہر کے مسائل بڑھے،عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا مزار شہر سے باہر بنایا گیا تھا،لیکن اب آبادی کے بڑھنے کے باعث مزار قائد شہر کے درمیان واقع ہے ،جس قدر آبادی بڑھتی جائے گی اس قدر مسائل بھی بڑھیںگے ہماری اولین کوشش ہے کہ کراچی کے عوام کے سہولیات فراہم کریں جس کی ہم دن رات کام کر رہے ہیں ۔