آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور امریکا مسلم دنیا پر قبضہ چاہتے ہیں، امیرالعظیم

276
take over

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہاہے کہ آئی ایم ایف،ورلڈبنک اور امریکہ مسلم دنیا کے وسائل پرقابض ہونے کے لیے اپنے آلہ کاروں کے ذریعے مجرمانہ سرگرمیاں کرتے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ اور سابقہ حکمران عالمی استعمارکے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

امیر العظیم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے آزادی، پاکستان میں خوشحالی لائے گی۔ نوجوان جدوجہد تیزکرکے قوم کی امیدبنیں، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے جے آئی یوتھ پنجاب شمالی کے صوبائی ایگزیکٹوکونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکریٹری جنرل اقبال خان، صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل، نائب صدوررسل خان بابر، یوسف خان خٹک، صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان، صوبائی نائب صدر ڈاکٹرعمران فرازسمیت ضلعی صدورودیگرذمہ داران اجلاس میں شریک ہوئے اوراظہارخیال کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ نام نہاد بڑی پارٹیوں نے مسنداقتدارپرقابض ہوکرعوام کو ریلیف کی بجائے اپنے محلات اور بنک بیلنس میں اضافے کے لیے اقدامات کیے۔ جماعت اسلامی کی لیڈرشپ اورکارکنان ہرلمحہ عوام کی خدمت کے لیے سرگرم ہوتے ہیں، سیلاب، بارشوں، کرونا، زلزلے سمیت قدرتی آفات میں خدمت کرتے کارکن اور رضاکارجماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔