سندھ میں کل سے مون سون سسٹم کی شدت زیادہ ہوگی، محکمہ موسمیات

284

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہواو¿ں کا طاقتور سلسلہ آج رات سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے تحت 23 سے 26 جولائی تک سندھ میں تیز اور کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے

جب کہ بالائی سندھ میں 27 جولائی تک بارش کا امکان رہے گا۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارش کا امکان ہے

جس دوران شہر میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون کے سسٹم کی شدت زیادہ ہے اور سسٹم کا زیادہ حصہ زمین پر ہے، زمین پر موجود مون سون کے سسٹم کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔