حکومت پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر تک لے جائیگی، شوکت ترین

317

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے پیسے ملتے ہیں تو چیزیں آسان ہو جائیں گی۔ حکومت پٹرولیم لیوی کو 50 روپے فی لیٹر تک لے جائے گی۔

شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے غلط معاہدہ کیا لیکن اگر ہم نے غلط معاہدہ کیا تو اس کو آگے کیوں لے کر گئے ؟انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور جیسے ہی یہ آئے تھے قیمتیں اوپر چلی گئیں جبکہ 6 ہفتے تک یہ سوچتے رہے کہ قیمتیں بڑھائیں یا نہیں۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت گیس کی قیمت 47روپے تک بڑھا دے گی اور اگر میں ہوتا تو روس سے سستا تیل خریدتا۔ میں 5 پروگرام چھوڑ کے آیا تھا لیکن موجودہ حکومت پاکستان کو پیچھے لے کر چلی گئی۔