ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر بیرون ملک سفر کرنے والی بہنیں گرفتار

491

اگر جڑواں بچے ہم شکل ہوں تو وہ اکثر مذاق میں لوگوں کے سامنے اپنی شناخت بدل کر پیش کرتے ہیں,مگر چین سے تعلق رکھنے والے جڑواں بہنوں نے تو اس معاملے کو ایک ‘نئی بلندی’ پر پہنچا دیا,چین کی جڑواں بہنوں نے ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر 30 سے زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کرکے امیگریشن حکام کو مشکل میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والی زوہو سسٹرز نے ہم شکل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر بارہا چین سے جاپان اور روس کا سفر کیا اور امیگریشن حکام انہیں پکڑنے میں ناکام رہے۔

چینی حکام کو 2022 کے شروع میں واقعے کا علم ہوا تو انہوں نے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے سفری دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک کے سفر کا آغاز ایسے ہوا کہ چینی لڑکی لوئی (فرضی نام) اپنے جاپانی شوہر کے ہمراہ جاپان جانا چاہتی تھی مگر اسے ویزہ نہیں مل رہا تھا جب کہ اس کی بہن کے پاس جاپانی ویزہ موجود تھا۔

ہونگ نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی بہن کے پاسپورٹ پر جاپان کا سفر کیا اور پھر اسی طرح دونوں بہنیں ایک دوسرے کے پاسپورٹس 30 سے زائد مرتبہ تھائی لینڈ، روس اور جاپان سمیت دیگر ممالک کا سفر کیا۔

چین کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والی زوہو سسٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ہونگ (یہ اصل نام نہیں بلکہ حکام نے شناخت چھپانے کے لیے دیا ہے) اپنے جاپانی شوہر کے ساتھ جاپان جانا چاہتی تھی، مگر اس کی ویزا کی درخواست کو مسلسل مسترد کیا جارہا تھا۔

مگر اس کی جڑواں بہن وائی (یہ بھی اصل نام نہیں) کے پاس جاپانی ویزا موجود تھا تو ہونگ نے ہم شکل ہونے کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور جاپان جانے کے لیے بہن کا پاسپورٹ لے لیا۔