نوپور شرما ملک آگ میں جھونک دیا، معافی مانگیں، بھارتی سپریم کورٹ

242

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ سابق بی جے پی رہنما نوپور شرما نے پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا ہے، انہیں پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو ا±دے پور قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا کہا کہ ہم نے اس بحث کو دیکھا کہ

انہیں کس طرح اکسایا گیا تھا، جس طرح سے نوپور شرما نے یہ سب کہا یہ شرمناک ہے، نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ نوپور شرما کو خطرات کا سامنا ہے یا وہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں؟،نوپور شرما نے ملک بھر میں جذبات کو بھڑکاوا دیا ہے،

نوپور شرما ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے اکیلے ہی ذمہ دار ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا نوپور شرما کے وکیل کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے 26 مئی کو ایک ٹیلی ویڑن چینل پر حضرت محمد کی شان میں گستاخانہ بیان دیے تھے۔