نیپرا کے الیکٹرک کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

253

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کی سرپرستی کررہا ہے، پی ٹی آئی نے کے الیکٹرک کے خلاف بات کیوں نہیں کی؟خرم دستگیر کراچی کو ملک کا حصہ نہیں سمجھتے، ایم کیوایم نے قومی اثاثہ بیچنے میں مدد کی، ایم کیوایم نے کراچی کے عوام کو ملکرکھایا اس کا جواب دینا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پٹیشن کوعدالتوں میں نہیں سنا جارہا، جن کے کیسز سننے ہوتیہیں رات 12بجے بھی سنے جاتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کیالیکٹرک کی نجکاری کیخلاف تھے، کیالیکٹرک پر عوام کے 42ارب واجب الاداہیں، کیالیکٹرک عوام کو 42ارب روپے اداکرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیپرا کیالیکٹرک کی سرپرستی کررہا ہے، چیئرمین نیپرا کیالیکٹرک کے خلاف کیا کررہے ہیں؟ یہ کیالیکٹرک کیخلاف صرف کمنٹس پاس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن، منٹننس کے اخراجات میں1300 فیصد اضافہ کیا گیا، کیالیکٹرک نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے، انہوں نے صرف 18فیصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا۔ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کو3 سال میں 80فیصد یونٹ بڑھانے تھے، ان کو 17سال پہلے 1.4ارب روپے سبسڈی دی جارہی تھی اور اب 70 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ کیالیکٹرک نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا جبکہ کیالیکٹرک کے صارفین میں 78فیصد اضافہ ہوا، تمام جماعتیں کیالیکٹرک مافیا کی سپورٹرز ہیں، کیالیکٹرک سے معاہدے بھی انہی جماعتوں نے کیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو سب سے زیادہ مہنگی بجلی ملتی ہے، کراچی والوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔