برطانیہ اگلے سال ویزے کی شرط ختم کردے گا

324

لندن: برطانیہ 2023 میں ملک میں آنے کے خواہش مند خلیج تعاون کونسل( جی سی سی)کے رکن ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کر دے گا جس سے وہ برطانیہ کی نئی ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے اولین ممالک بن جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی محکمہ داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب،عمان، کویت، قطراور بحرین 2023 میں برطانیہ کے نئی الیکٹرانک سفری اجازت نامے (ای ٹی اے)کی اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔

برطانیہ کی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا کہ اس اقدام کا کے بعد خلیجی ریاستیں ای ٹی اے اوربرطانیہ کے ویزافری سفر سے فائدہ اٹھانے والے دنیا کے اولین ممالک میں شامل ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح برطانیہ کی سرحدوں کی سلامتی ہے اورای ٹی اے کا آغاز کرکے ہم اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ برطانیہ میں داخلے کے خواہش مند ہرشخص کو سفر سے پہلے ایسا کرنے کی اجازت ہو اور خطرے کا موجب بننے والوں کوابتدا ہی میں انکارکردیا جائے۔

محکمہ داخلہ نے کہاکہ اس کی درخواست کا عمل بالکل سیدھا سادہ ہے اوریہ اسکیم ایک اضافی حفاظتی اقدام کے طورپرکام کرے گی جس سے حکومت کو برطانیہ میں خطرات کو داخلے سے روکنے میں مدد ملے گی جبکہ افراد کو سفر کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بھی بروقت یقین دہانی کرادی جائے گی۔