سندھ میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے،خرم شیرزمان

317

کراچی: تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر امن انتخابات کروانے میں ابتک ناکام دکھائی دیتی ہے،  پی پی پی اپنے غنڈوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز پر حملے کروارہی ہے، الیکشن کمیشن تماشا دیکھنے کے بجائے فوری پیپلز پارٹی کیخلاف نوٹس لے۔

رہنما پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں عملے کو یرغمال بنا رکھاتھا، پیپلز پارٹی نے الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ پر حکمرانی کا بھر پور فائدہ اٹھایا ہے۔