سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ کل شروع ہوگا، تیاریاں مکمل 

360

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے الیکشن کل اتوار سے شروع ہوں گے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام پولنگ میٹریل ،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور اسٹاف کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 14اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا ہے جبکہ ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ میٹریل کی تقسیم کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن حکام نے کراچی اور اسلام آباد میں افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی مانیٹرنگ سیل ووٹوں کی گنتی اور رزلٹ کے اعلان کرنے کے عمل تک قائم رہےگا جبکہ پولنگ کے حوالے کسی بھی کی شکایت کی صورت میں مانیٹرنگ سیل سے رابطہ کیا جاسکے گا۔