دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ،سندھ میں پانی کا بحران چند روز تک ختم ہونے کا امکان

406
دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ،سندھ میں پانی کا بحران چند روز تک ختم ہونے کا امکان

 کراچی:ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوگیا جس سے آبی قلت کا شکار صوبوں میں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)ذرائع نے بتایاکہ حالیہ بارش سے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوا ہے، صوبہ سندھ میں پانی کا بحران چند دن میں ختم ہوجائے گا۔

ذرائع ارسا نے کہاکہ دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہوگئی، ڈیم میں چند دن قبل پانی کا بہا ئو65 سے 70 ہزار کیوسک تھا۔ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا ریلا آئندہ ہفتے گڈو بیراج میں داخل ہوگا۔

چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہوگئی، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 33 ہزار 400 اور اخراج 25 ہزار 500 کیوسک ہے۔ارسا کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 33 ہزار 600 اور اخراج 23 ہزار 700 کیوسک ہے۔