پی ٹی آئی نے جاں بحق کارکن کے اہلخانہ کو 90لاکھ کا امدادی چیک دیدیا

207

پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے کارکن احمد جان کے اہل خانہ کو  90لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا،مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاطف خان نے متاثرہ خاندان کو چیک دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ پہلے بھی 25 لاکھ روپے کی مالی معاونت کی جاچکی ہے۔

،عاطف خان کا کہنا تھا کہ مرحوم احمد جان کے بچوں کی کفالت کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا جس کو پورا کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ میں اٹک میں کنٹینر ہٹانے کی کوشش میں پل سے گر کر کارکن احمد جان جاں بحق ہوا تھا۔