22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی

376

22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 22 جون 2022 کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی اس روز دن کا دورانیہ تقریبا 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹوں کی ہو گی۔

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔