عوام نے عمران خان کا لانگ مارچ مسترد کردیا ،امان اللہ تالپور

286

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت )مسلم لیگ نواز سندھ کے رہنما میر امان اللہ تالپور نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں فتنہ لگا رکھا ہے پی ٹی آئی کو حالیہ لانگ مارچ میں منہ کی کھانی پڑی عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا مسلم لیگ نواز ضلع عمرکوٹ کے رہنما میر امان اللہ تالپور نے آج عمرکوٹ میں سید صفدر شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اور بلدیاتی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میر امان اللہ تالپور، اور مسلم لیگ عمرکوٹ کے صدر سید صفدر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا عمران نیازی کے آئی ایم ایف سے کیے گے معاہدے کے باعث وزیراعظم میاں شہبازشریف کو مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔ میر امان اللہ تالپور نے میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام خان نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ مرکز میں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کا ایک پارلیمانی اتحاد ہے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ کا کسی سے اتحاد نہیں ہے ہم جہاں محسوس کریں گے وہاں ضرورت مطابق کسی سے بات چیت کی جاسکتی ہے ۔