کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی اساتذہ پر پولیس ٹوٹ پڑی

304

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے متعدد اساتذہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے اساتذہ کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی تمام شاہراہوں کو بلاک کردیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن بھی طلب کی گئی۔