سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر پابندیوں کی امریکی کوشش ناکام

285

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر پابندیوں کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس اور چین نے متفقہ طو پر پیانگ یانگ کے خلاف پیش کردہ قرار داد ویٹو کردی ۔ امریکا نے یہ قرارداد پیانگ یانگ کی طرف سے بین البراعظمی سمیت 3میزائلوں کے تجربات کرنے کے بعد پیش کی تھی۔ ادھر سلامتی کونسل کے دیگر 13 ارکان نے امریکا کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد میں شمالی کوریا کو تمباکو اور تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کی تجاویزشامل تھیں۔